تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی میڈیا نے دفاعی افواج(آئی ڈی ایف)کے چیف آف اسٹاف ہرزی حلوی کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے اور وہ امریکاکی مدد کے بغیر بھی ایسا کرسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنرل حلوی نے اسرائیلی دفاعی فورسز کے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے خلاف کارروائی کے لیے تیار ہیں اوراسرائیلی فوج دوردرازممالک اور نزدیک واقع ممالک پرحملہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انھوں کہا کہ آئی ڈی ایف اگلے چند سال میں ایران پرپیشگی حفظ ماتقدم کے طور پرحملے کے لیے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گی اور جغرافیائی فاصلے کے باوجود اس طرح کا حملہ زبردستہوگا۔صہیونی ریاست کے فوجی سربراہ نے کہا کہ ہم اکیلے کام کرنا جانتے ہیں۔ہم ایک خودمختارقوم ہیں،ہم اپنے فیصلے خود کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔امریکا کا ہمارے ساتھ ہونا اچھا ہوگا لیکن یہ کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔