پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

میرے پڑوسی تندور والے کو جیل میں آکوموڈیٹ کریں، پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کی آڈیو لیک

datetime 5  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عبد السلام آفریدی کی سپرنٹنڈنٹ جیل مردان کو اپنے بندے بھرتی کرنے سے متعلق آڈیو لیک ہوگئی۔آڈیو لیک میں عبدالسلام آفریدی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل مردان کو اپنے بندوں کی بھرتی کا کہہ رہے ہیں۔

عبدالسلام آفریدی نے آڈیو میسج میں کہا کہ جیل میں ہونے والی بھرتیوں میں میرے کتنے بندے بھرتی کرسکتے ہیں؟ میرے ہمسائے تندور والے کو جیل میں آکوموڈیٹ کریں۔عبدالسلام آفریدی نے پھر کہا کہ انٹرویو میں اپنے بندے بھیج رہا ہوں، اس بار انٹرویومنسوخ نہیں کرنا، میرے تین بندوں کے انٹرویوز ہوئے ہیں ان کے آرڈرز مجھے چاہیئیں۔ معاملے پر سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل مردان ریاض خان نے بتایا کہ سابق ایم پی اے معمول کے مطابق اپنے بندوں کی بھرتی کی سفارش کرتے رہتے تھے، عبدالسلام آفریدی میرٹ سے برعکس بھرتیوں کا کہہ رہے تھے، ان کے بندے میرٹ پرنہیں تھے اس لیے بھرتی نہیں کیا۔سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل مردان نے کہاکہ بندے بھرتی نہ کرنے کی صورت میں مجھے دھمکیاں دی گئیں۔ سابق ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے آڈیوز مسیجز سے متعلق بتایا کہ جو حکومت بھی آتی ہے وہ اپنے ورکرز کی بھرتیوں کا کہتی ہے، کلاس فورکی بھرتی میں تعلیمی قابلیت یا کسی میرٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل مردان نے میرے بندے بھرتی ہی نہیں کیے، وہ اپنی کرپشن چھپانے کے لیے یہ سب کچھ کر رہے ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…