لاہور( این این آئی)ایل پی جی پلانٹ مالکان نے حکومت کے متعین کردہ نرخ تسلیم کرنے سے انکار کر کے ملک بھر میںایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کر دی گئی۔اوگرا کی جانب سے اپریل کیلئے جاری کی گئی قیمتوں پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا ۔ قیمتوں میں تقریباً پچاس روپے کلو کمی کی گئی لیکن مارکیٹ میں کہیں بھی کمی کا اطلاق نہیں ہو سکا ۔