بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

طالبان کی حمایت مہنگی پڑ گئی، مولانا عبدالعزیز کیخلاف مقدمہ درج، پڑھنے کیلئے کلک کریں

datetime 21  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے اسلام آباد کی لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔

 کراچی کے تھانہ عزیز آباد میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عارف ایڈووکیٹ کی مدعیت میں درج کرائے گئے مقدمے میں اشتعال انگیزی، سائبر کرائم اور مذہبی منافرت پھیلانے سے متعلق دفعات شامل کی گئی ہیں۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمر منصور، ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ اور دیگر رہنما اور کارکن بھی موجود تھے۔

مقدمے کے اندراج کے بعد قمر منصور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عبدالعزیز نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے مذہبی منافرت اور شرانگیزی پھیلائی، اپنی ویڈیو میں انہوں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو جان سے بھی مارنے کی دھمکی دی۔ ایم کیو ایم ملک کی تیسری سب سے بڑی سیاسی جماعت اور قانون پر مکمل عمل درآمد کرنے والی پارٹی ہے۔ اس لئے انہوں نے مولانا عبدالعزیز کے خلاف شواہد کی روشنی میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ وہ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آپریشن ضرب عضب کا دائرہ ملک بھر میں پھیلائیں اور ان عناصر کے خلاف بھی کارروائی کریں جو دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں۔ وقت آگیا ہے ملک کے عوام ان دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج اور ملک میں قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی حمایت کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کا ایک وڈیو پیغام اپ لوڈ کیا گیا تھا کہ جس میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف سخت زبان استعمال کی گئی ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…