اللہ نے ہمارا راستہ تبدیل کرایا، راستہ دکھانے کیلئے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو بھیجا،پرویز الٰہی

4  دسمبر‬‮  2022

لاہور(این این آئی)وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے صاحبزادے مونس الٰہی کے جنرل(ر)قمر جاوید باجوہ سے متعلق بیان کی تصدیق کردی۔ایک بیان میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہاکہ ن لیگ کی طرف جاتے جاتے اللہ نے راستہ تبدیل کیا اور راستہ دکھانے کیلئے اللہ نے باجوہ صاحب کو بھیج دیا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مونس الہی کے بعد پرویز الٰہی نے بھی کہہ دیا کہ عمران کا ساتھ دینے کیلئے آرمی چیف جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ انہیں جنرل باجوہ نے کہا تھا آپ کا اور آپ کے دوستوں کا عمران خان والا راستہ بہتر ہے۔