آئی ایم ایف سے معاہدے کی خبریں آتے ہی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا

14  جولائی  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستانی روپیہ اوپر جانے لگا ہے جبکہ ڈالر کی قدر کم ہو رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 روپیہ 5 پیسے سستا ہونے کے بعد 209 روپے 5 پیسے کا ہو گیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں

بھی ڈالر 1 روپیہ 50 پیسا سستا ہو کر 210 روپے کا ہو گیا۔اس سے قبل کاروبار کے آغاز پر آج صبح انٹر بینک میں ڈالر 85 پیسے سستا ہو کر 209 روپے 25 پیسے کا ہو گیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا ہو کر 211 روپے کا ہو گیا تھا۔دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ ٹیم اہل ہو، اس کی نیت صاف اور ارادے پختہ ہوں تو کارکردگی اور عوام کی خدمت میں بہتری آسکتی ہے ،ہم زیادہ ٹیکس جمع کریں گے، اور زیادہ محنت کریں گے اور عوام کو مزید آسانیاں دینے کے لئے کوشاں ہوں گے ،پاکستان کو معاشی دیوالیہ پن سے بچانا پہلی بڑی کامیابی ہے، اب پاکستان کو معاشی ترقی کی طرف لے کر جائیں گے جو ہماری دوسری بڑی کامیابی ہوگی،پاکستان کو تعمیر، ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا معاہدہ طے پاگیا ہے،قوم کو مبارک دیتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں دن رات محنت کرکے آئی ایم ایف سے ایک اچھا معاہدہ طے کرنے میں کامیاب ہوئے۔

 

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…