سندھ کی سیاست میں ڈرامائی موڑ، انیس قائم خانی نے فاروق ستارکو بڑا سرپرائز دیدیا

30  دسمبر‬‮  2018

کراچی ( آن لائن ) ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور پی ایس پی رہنما انیس قائم خانی نے مستقبل میں ساتھ چلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔گزشتہ روز ڈاکٹر فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کی ملاقات ہوئی، دونوں کی ملاقات پی ایس پی رہنما ڈاکٹر صغیر احمد کی دعوت ولیمہ میں ہوئی۔ ملاقات کے دوران فاروق ستارنے انیس قائم خانی کومستقبل میں مل کر چلنے کی پیشکش کی جو انیس قائم خانی نے قبول کرلی۔ انیس قائم خانی نے فاروق ستارسے گفتگو کرتے ہوئے

علی رضا عابدی کے قتل پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔خیال رہے کہ انیس قائم خانی ایم کیو ایم کا اہم ترین حصہ رہ چکے ہیں لیکن بانی متحدہ سے اختلافات کے باعث انہوں نے مصطفی کمال کے ساتھ مل کر علیحدہ پارٹی پی ایس پی بنالی تھی۔ انیس قائم خانی کو مہاجروں کی قوم پرستانہ سیاست میں جوڑ توڑ کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔خیال رہے کہ ڈاکٹر صغیر احمد پہلے ایم کیو ایم کا حصہ تھے لیکن مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی پاکستان واپسی کے بعد وہ پہلے شخص تھے جو پی ایس پی کا حصہ بنے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…