اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

سی ایس ایس امتحان میں ناکام رہنے والا سرکاری افسر ملک کا طاقتور ترین بیورو کریٹ بن گیا ،ایک اشارے پر تمام فیصلے تبدیل ہوجاتے ہیں،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 24  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسلام آباد ( آن لائن )سی ایس ایس امتحان میں ناکام رہنے والا ایک سرکاری افسر آج ملک کا طاقتور ترین بیوروکریٹ بن چکا ہے اور اس کے ایک اشارے پر تمام فیصلے تبدیل کر دیے جاتے ہیں اور اسی کے کہنے پر ہی احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف اس کے منظور نظر سرکاری افسران سراپا احتجاج ہیں۔زرایع نے آن لائن کو بتایا کہ وزیر اعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کا تعلق سیالکوٹ سے ہے یہ پال کشمیری ہیں موصوف سی ایس ایس کا امتحان تو پاس نہ کر سکے مگر اس کے باوجود انھی کشمیری کوٹے پر

سرکاری ملازمت دی گئی تو اس نے شریف خاندان کے قریب لانے آنے کے لیے مختلف جتن کیے اور چند سالوں میں ہی یہ شہباز شریف کے قریب ہوگیا اور ان کے ساتھ خاندانی روابط بھی ہوگیے جب دو ہزار آٹھ میں شہباز شریف وزیر اعلی بنے تو موصوف گریڈ اٹھارہ میں تھے اور بیرون ملک کسی ادارے میں کام کر رہے تھے مگر انھی واپس بلا کر سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسڑیشن لگا دیا گیا وہ پوسٹ گریڈ بیس کی تھی اور یہ گریڈ 18 میں تھے مگر اس کے باوجود انھی یہ اہم عہدہ دیا گیا زرایع نے مزید انکشاف کیا کہ مڈ کیریئر ترقی کے لیے درکار کورس بھی نہیں کیا مگر گریڈ انیس میں انھیں ترقی دے دی گئی پھر انھیں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو بھی بنایا گیا سیکرٹری صحت بنے تو فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے پنگا کرلیا جس سے پنجاب حکومت کے لیے مسائل بڑھے تو شہباز شریف کو معاملات اپنے ہاتھ لینا پڑ گئے مگر فواد حسن فواد کو کچھ نہیں کہا گیا پھر موصوف ترقی پا کر گریڈ بیس میں آگئے اور انںھی سپیشل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی بنا دیا گیا یہاں بھی انہوں نے ترقی کے لیے تقاضے پورے نہیں کیے پھر جب نواز شریف کی حکومت دو ہزار تیرہ میں بنی تو ان کی خدمات وفاق کے حوالے کردی گئی اور وہ سیکرٹری ٹو وزیراعظم بن گئے اور اب اسی عہدے کو پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعظم کہا جاتا ہے فواد حسن فواد نے یہاں آکر سب سے پہلے وزیر اعظم آفس اور ہاؤس میں

اپنی پسند کے افسران تعینات کیے اور تبادلوں ترقیوں میں بھی اپنے اختیارات استعمال کرنے لگے اس دوران ان کے سابق وزیراعظم نواشریف سے بھی فیملی تعلقات قائم ہوگئے اور نوازشریف نے کئی بار فواد حسن فواد کے گھر کھانا بھی کھایا کئی غلط فیصلے کروانے میں بھی فواد حسن فواد کا نام ہے اور یہ موصوف اب بھی اتنے طاقتور ہیں کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پوری کوشش کے

باوجود انھیں نہیں ہٹا سے مگر انہوں نے ان کی سفارشات پر عمل درآمد کرنے سے انکار کر دیا ہے ہر فائیل خود دیکھتے ہیں زرایع نے مزید بتایا کہ فواد حسن فواد پر بھی کرپشن کے مبینہ الزامات ہیں جس کی بناء4 پر وہ۔نیب پیش ہو چکے ہیں اور اب ان کے گرد گھیرا مسلسل تنگ ہو رہا ہے کیونکہ نیب زرایع کے مطابق ان کے اثاثے بھی ان کی آمدنی سے کہیں زیادہ ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…