اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گزشتہ 6 روز میں 25 ہزار روپے کم ہونے کے بعد آج فی تولہ سونےکا بھاؤ ساتویں روز 1800 روپے بڑھا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار 800 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونےکا بھاؤ 4 لاکھ 33 ہزار 662 روپے ہوگیا ہے۔10 گرام سونےکا بھاؤ 1543 روپے اضافے سے 3 لاکھ 71 ہزار 795 روپے ہوگیا ہے۔
عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 18 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 113 ڈالر فی اونس ہے۔















































