ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

ناموربھارتی اداکار 74 برس کی عمر میں چلے بسے

datetime 25  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کے معروف اداکار ستیش شاہ 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ستیش شاہ طویل عرصے سے گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور ممبئی کے ایک مقامی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں وہ دورانِ علاج چل بسے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار کی آخری رسومات کل ممبئی میں انجام دی جائیں گی، جن میں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

ستیش شاہ نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1970 کی دہائی میں کیا اور کئی کامیاب فلموں میں اپنی منفرد اداکاری کے باعث ناظرین کے دل جیتے۔ ان کی 1983 کی فلم “جانے بھی دو یارو” نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور وہ بعد میں متعدد یادگار کرداروں کے ذریعے فلمی دنیا میں اپنی پہچان قائم کرنے میں کامیاب ہوئے۔وہ ان چند فنکاروں میں شامل تھے جنہوں نے بالی وڈ کے تمام بڑے اسٹارز—امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان—کے ساتھ اسکرین شیئر کی۔ستیش شاہ نے ٹی وی انڈسٹری میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔ مشہور ڈرامہ سیریل “یہ جو ہے زندگی” میں انہوں نے 55 اقساط میں 55 مختلف کردار ادا کیے، جو ان کی فنی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ان کے انتقال پر بھارتی فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…