لاہور ڈیفنس دھماکہ کی شہری نے 11جنوری کو نشاندہی اور پیش گوئی کر دی تھی اس کے باوجود روکا کیوں نہ جا سکا؟جان کر آپ بھی اپنا سر پیٹ لیں گے

25  فروری‬‮  2017

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شہری نے 11جنوری کو ڈیفنس دھماکے کی پیش گوئی کر دی تھی مگر حکومت نے کوئی بھی اقدام نہ کیا جس سے قیمتی جانیں اور املاک بچ سکتیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس زیڈ بلاک میں 23فروری بروز جمعرات ہونے والے دھماکے کی پیش گوئی ارسلان سعید نامی شہری نے سوشل میڈیاپر 11جنوری کو ہی کر دی تھی۔

ارسلان سعید نے زیڈ بلاک کے ایک نجی ریسٹورنٹ کے سامنے بجلی کے کھمبوں کے عین نیچے سر عام پڑے گیس سیلنڈر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ’’یہ ایک انتہائی خطرناک چیز ہے جو کہ کھلے عام بجلی کے کھمبوں کے نیچے پڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی اندوہناک واقعہ پیش آسکتا ہےجبکہ سکیورٹی اور متعلقہ ادارے اس سے غافل ہیں‘‘۔شہری کی سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر پر نجی ریسٹورنٹ کے مالک نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ اس قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا تاہم دھماکہ ہو گیا اور اس کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ گیس لیکج اور مبینہ غفلت کے باعث پیش آیا جس پر صوبائی وزیر قانون رانا ثنا نے غیر معیاری سیلنڈر فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی عندیہ دیا ہے۔

lahore blast
شہری ارسلان سعید کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویر جس میں گیس سیلنڈرز سر عام بجلی کے کھمبوں کے نیچے پڑے ہیں

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…