جعلی اور غیررجسٹرڈ گاڑیوں کے خاتمے کیلئے نیا سسٹم آ گیا

23  جون‬‮  2016

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدرات جمعرات کو پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں صوبے سے جعلی اور غیررجسٹرڈ گاڑیوں کے خاتمے کیلئے ڈیلر وہیکل رجسٹریشن سسٹم (DVRS) کے اہم خدو خال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈیلر وہیکل رجسٹریشن سسٹم کو بیک وقت لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس نئے نظام سے شہریوں کو موٹرسائیکل یا گاڑی کی رجسٹریشن کرانے میں سہولت ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جعلی نمبر پلیٹس کی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کا سدباب ایک چیلنج ہے۔ جرائم یا دہشت گردی کی وارداتوں میں اکثر جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیاں یا موٹرسائیکلیں استعمال ہوتی ہیں لہذا ایسی گاڑیوں یا موٹر سائیکلوں کوسڑک پر آنے سے روکنے کیلئے فوری طورپر موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔وزیراعلیٰ نے جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی یا موٹر سائیکل کے استعمال کی روک تھام کیلئے موثر قانون سازی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیاں استعمال کرنے والوں کیلئے قانون سازی کے ذریعے قید کی سزا رکھی جائے اور محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن جعلی اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے سدباب کیلئے جامع اور فوری اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی وی آر ایس بہترین نظام ہے تاہم اس کا دائرہ کار ہر شہر تک بڑھانا ہوگا۔ اس نظام سے کرپشن کم ہوگی اور وسائل میں اضافہ ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سروس سنٹرز سے بھی نمبر پلیٹس کے اجراء کا جائزہ لیا جائے ۔ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سینئر ممبر سلمان صوفی نے ڈیلر وہیکل رجسٹریشن سسٹم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، پارلیمانی سیکرٹری میاں محمد منیر، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…