تحریک انصاف، ن لیگ ، پیپلز پارٹی ،اگر ابھی الیکشن کرادئیے جائیں تو کون سی جماعت جیت جائیگی؟سروے رپورٹ کے حیرت انگیز نتائج

  اتوار‬‮ 23 فروری‬‮ 2020  |  13:28

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں اگرابھی الیکشن ہوں تو سب سے زیادہ ووٹ مسلم لیگ ن کے حصے میں آئیں گے،میڈیا رپورٹس کے مطابق روشن پاکستان کی جانب سے کیے گئے ایک سروے کے مطابق اس وقت ن لیگ سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے۔سروے رپورٹ کے مطابق2018کے عام انتخابات کے بعد قومی اسمبلی میں نشستیں جیتنے کے حوالے سے کیے جانے والے جائزوں میں مسلم لیگ ن تحریک انصاف سےآگے دکھائی دے رہی ہے اور وہ الیکشن میں 106نشستیں حاصل کرسکتی ہے۔ تحریک انصاف 76،پیپلز پارٹی53جے یو آئی ف 13اور ایم کیوایم 10 نشستیں حاصل کرے


گی۔سروے رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن گزشتہ برس کیے گئے ایک سروے میں بھی تحریک انصاف پر بھاری پڑتی دکھائی دی تھی اور تب اس کو سروے میں پی ٹی آئی سے 19نشستیں زیادہ ملی تھیں تاہم اس بار ن لیگ کو پی ٹی آئی سے 34نشستیں زیادہ ملی ہیں۔


موضوعات: