منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

پاسدارانِ انقلاب کے بعد ایرانی فوج بھی کرونا وائرس کی لپیٹ میں آگئی

datetime 15  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی )ایران میں کرونا وائرس حکومتی ذمے داران اور سیکورٹی فورسز کی صفوں میں پھیلتا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیر جنرل رمضان شریف نے اعلان کیا تھا کہ پاسداران کے 5 ارکان کرونا وائرس میں مبتلا ہو کر فوت ہو گئے۔اس سلسلے میں تازہ ترین پیش رفت میں ایران کے جنوبی صوبے خوزستان کے گورنر غلام رضا شریعتی نے

ایرانی فضائیہ میں کرونا وائرس کے پہلے دو کیسوں کا انکشاف کیا ہے۔ ایرانی میڈیا نے ہفتے کی شب شریعتی کے حوالے سے بتایا کہ مذکورہ دونوں اہل کاروں کا تعلق دزفول شہر میں واقع فورتھ ایئر بیس سے ہے۔یاد رہے کہ ایرانی وزارت صحت نے گزشتہ روز ملک میں کرونا وائرس کے سبب مزید 97 افراد کے فوت ہو جانے کا اعلان کیا تھا۔ اس طرح ایران میں اس مہلک وائرس کے سبب جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے افراد کی مجموعی سرکاری تعداد 611 ہو گئی ہے۔وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے ایک ٹی وی پریس کانفرنس میں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 1365 نئے کیسوں کا اندراج ہوا۔ اس طرح ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 12729 تک پہنچ گئی ہے۔ترجمان کے مطابق کرونا کے تصدیق شدہ کیسوں میں سے 4300 سے زیادہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…