متنازع قانون کے خلاف احتجاج، کسے بھارت چھوڑنے کا حکم دیدیا گیا

28  دسمبر‬‮  2019

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی حکومت نے متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج میں شرکت کرنے والے جرمن طالب علم کے بعد ناروے سے تعلق رکھنے والی 71 سالہ بزرگ خاتون کو بھی ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق 71 سالہ میٹ جوہانسن کا کہنا تھا کہ

پولیس نے انہیں زبانی طور پر اجازت دی تھی کہ متنازع شہریت قانون کے خلاف وہ پرامن احتجاج میں شرکت کرسکتی ہیں جو بھارت کے مسلمانوں کے خلاف بنایا گیا ہے۔غیرملکی خاتون کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز (جمعرات) کو بھارتی امیگریشن کے عہدیدار پوچھ گچھ کے لیے میرے پاس ہوٹل میں ا?ئے اور مجھے ذہنی طور پر تشدد کیا۔بھارتی عہدیداروں کی جانب سے تفتیش کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ آج پھر وہی لوگ میرے ہوٹل میں نظر آئے اور مجھے کہا کہ آپ ملک چھوڑ دیں یا قانونی کارروائی کریں گے اور ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ فوری طور پر بھارت سے دبئی جائیں گی اور وہاں سے سویڈن چلی جائیں گی۔نارویجن شہری نے 23 دسمبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ کے ساتھ تصاویر جاری کی تھیں جس میں بھارت کی جنوبی ریاست کیرالا میں ایک احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے حوالے سے تفصیل سے لکھا تھا۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…