عالمی طاقتیں تنازعات اور انتشار سے اجتناب کریں، یورپی یونین

  پیر‬‮ 16 جولائی‬‮ 2018  |  11:40

بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک)یورپی یونین نے امریکا، روس اور چین سے کہا ہے کہ وہ قریبی رابطہ کاری اور اشتراک سے عالمی تجارتی تنا کی صورت حال کو ختم کریں کیونکہ اگر ایسا نہ ہوا تو یہ افراتفری اور تشدد کا باعث ہو سکتا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے یہ بیان چینی وزیراعظم لیکی چیانگ کے ساتھ ملاقات کے بعد دیا۔ وہ اس وقت چین اور یورپی کونسل کی سالانہ میٹنگ کے سلسلے میں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہیں۔انہوں نے واضح کیا اگر یہی کیفیت برقرار رہی تو یہ عالمی اقتصادیات کے لیے


شدید نقصان دہ ہو گی۔ یہ میٹنگ ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب چین اور امریکا کے مابین تجارتی جنگ جاری ہے۔

موضوعات:

loading...