دن میں 8گلاس پا نی پینا ضروری نہیں، ما ہرین نے در ست مقدار بتا دی

29  جولائی  2016

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) اچھی صحت کیلئے روانہ 8 گلاس پانی پینے کی نصیحت اس قدر زیادہ کی جاتی ہے کہ اب بچے بچے کو یہ بات معلوم ہوچکی ہے، مگر سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق کے بعد اس بہت عام پائے جانے والے خیال کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دے کر دنیا کو حیرانی میں مبتلاءکردیا ہے۔ انڈیانا یونیورسٹی کے پروفیسر ایرن ای کیرل کا کہنا ہے کہ وہ اس جھوٹ سے اس قدر تنگ آگئے کہ ’نیویارک ٹائمز‘ میں اس کے متعلق ایک مضمون لکھنے کا فیصلہ کیا۔
وہ کہتے ہیں کہ ابتدائی طور پر ماہرین صحت نے یہ رائے پیش کی کہ پانی کی روزانہ ضرورت 8 گلاس کے برابر ہے، مگر اس میں وہ پانی بھی شامل ہے جو سبزیوں، پھلوں اور دیگر خوراک میں موجود ہوتا ہے اور بالواسطہ طور پر ہمارے جسم میں پہنچتا ہے۔ اس رائے کا مطلب ہرگز یہ نہیں تھا کہ روزمرہ خوراک کے ساتھ اضافی طور پر 8 گلاس پانی بھی پیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس غلط فہمی کا آغاز غالباً 1945ئ کی فوڈ اینڈ نیوٹریشن سفارشات سے ہوا، لیکن لوگوں نے یہ بات نظر انداز کردی کہ پانی کی بتائی گئی مقدار کا زیادہ تر حصہ ہماری روزمرہ خوراک میں پہلے ہی موجود ہوتا ہے۔
پروفیسر کیرل نے اپنے مضمون میں واضح کیا ہے کہ 8 گلاس پانی پی کر جلد کو نرم و ملائم، چہرے کو خوبصورت اور جسم کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کا نظریہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ روزانہ 8 گلاس پانی پینے کی کوشش میں خود کو مصیبت میں مت ڈالیں کیونکہ آپ کے جسم کو صرف اتنے پانی کی ضرورت ہے جتنی آپکو پیاس محسوس ہو، لہٰذا جب پیاس محسوس ہو تو ضرورت کے مطابق پانی پی لیں، یہی آپ کے لئے پانی کی مناسب ترین مقدار ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…