جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کے 4اہلکار گرفتار

datetime 6  جون‬‮  2026 |

پشاور (این این آئی) افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کے 4اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے نادرا سینٹر میں ایک بڑی اور اہم کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت نادرا کے 4 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقار احمد، عطا اللہ، احمد رضا اور سجاد شامل ہیں۔حکام نے انکشاف کیا ہے کہ یہ ملزمان مبینہ طور پر غیر ملکیوں خصوصا افغان شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے قومی شناختی کارڈز کے اجرا کے سنگین جرم میں ملوث پائے گئے ہیں۔نادرا سینٹر پر مارے گئے اس چھاپے کے دوران ایف آئی اے نے اہم دستاویزی شواہد، قابلِ اعتراض مواد اور ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقار احمد کوئی عام ملزم نہیں بلکہ وہ پہلے سے بھی متعدد دیگر مقدمات اور انکوائریوں میں ایف آئی اے کو زیر تفتیش ہے۔ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے باقاعدہ قانونی کارروائی اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق اس نیٹ ورک میں شامل دیگر سہولت کاروں اور ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں اور قومی شناختی نظام کے غلط استعمال میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…