سارہ علی خان کو آنے والی ایکشن فلم’ ’باغی 3‘‘ میں بھی کاسٹ کیا جائیگا

27  دسمبر‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ رواں ماہ کے آغاز میں ریلیز ہوئی تھی اور اب جلد ہی ان کی دوسری فلم ’سمبا‘ کو بھی ریلیز کیا جائے گا۔اپنی پہلی فلم کی ریلیز اور دوسری فلم کی نمائش سے قبل ہی سارہ علی خان کا شمار

بولی وڈ کی مستقبل کی سپر اسٹارز میں کیا جانے لگا ہے۔جہاں وہ اپنے والد اور والدہ کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، وہیں انہیں ایک کے بعد ایک فلم کی پیش کش ہونے کی وجہ سے بھی اہمیت دی جاتی ہے۔اطلاعات ہیں کہ وہ جلد ہی عرفان خان کی فلم ہندی میڈیم کے سیکوئل میں بھی کام کرتی دکھائیں دیں گی۔علاوہ ازیں یہ خبریں بھی ہیں کہ سارہ علی خان کو آنے والی ایکشن فلم ’باغی 3‘ میں بھی کاسٹ کیا جائے گا۔تاہم تاحال سارہ علی خان کو کسی تیسری فلم میں کاسٹ کیے جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی، لیکن وہ اپنی دوسری فلم ’سمبا‘ کے گانے ’لڑکی آنکھ مارے‘ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔’سمبا‘ میں شامل کیا گیا یہ گانا دراصل بولی وڈ کی 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم ’تیرے میرے سپنے‘ کا ہے، جسے نئے انداز میں فلمایا گیا ہے۔پرانے گانے کے اس نئے ریمیک کو کمار سانو، میکا سنگھ اور نیہا ککڑ نے گایا ہے، جب کہ اس کی شاعری شبیر احمد نے لکھی ہے۔اس گانے میں سارہ علی خان اور رنویر سنگھ کی ڈانس دیکھ کر سب ہی ان کے دیوانے ہوچکے ہیں اور کئی افراد نے ان کی اسی گانے پر رقص کی ویڈیوز بنائی ہیں۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…