ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

میں لاہوری ہوں اور گندے اشاروں سے ڈرنے والی نہیں ،آئمہ بیگ میوزک کنسرٹ کے دوران لڑکے کے نازیبا اشاروں پر برہم ہو گئیں

datetime 14  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آئن لائن )پاکستان کی معروف گلوکار آئمہ بیگ نے میوزک کنسرٹ کے دوران بدتمیزی کرنے والے کو سبق سکھا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں نجی کالج کے میوزک کنسرٹ کے دوران یہ واقعہ پیش آیا ۔ انہوں نے نامناسب اشارے کرنے والے لڑکے کو گندا کیڑا قرار دیا انکا کہنا تھا کہ میں لاہوری ہوں اور ایسے اشاروں سے ڈرنے والی ہرگز نہیں ہوں ۔

اس کے بعد کنسرٹ میں موجود افراد نے اس شخص کیخلاف نعرے بازی شروع کر دی ۔ دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ سے انکم ٹیکس کی وصولی کے لئے ان کی رہائشگاہ واقعہ ماڈل ٹائون پر نوٹس وصول کروا دیا ہے گلوکارہ آئمہ بیگ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی 8 کروڑ 50 لاکھ روپے کی نادہندہ ہیں۔ ایف بی آر نے آئمہ بیگ کے زیر استعمال گاڑیوں کو ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کردئیے ہیں۔ آئمہ بیگ پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے سال 2018ء سے سال 2020ء تک انکم ٹیکس ادا نہیں کیا۔ قبل ازیں پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7کے آفیشل ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ موسیقار عبداللہ صدیقی نے اس ترانے کو کمپوز کیا ہے۔ یہ آفیشل ترانہ آئندہ ہفتے ریلیز کیا جائے گا۔ یہ ترانہ ایونٹ سے قبل اور میچز کے دوران وینیوز پر بجایا جاتا رہے گا۔ یہ ترانہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے انعقاد پر شائقین کرکٹ کے جوش و جذبہ کی عکاسی کرتا ہے۔یہ ترانہ پاکستان سمیت دنیا بھر کو درپیش کوویڈ 19 کی اس غیرمعمولی صورتحال کے دوران شائقینِ کرکٹ کے لیے تفریح کا باعث بنے گا۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ عاطف اسلم ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا آفیشل ترانہ گنگنائیں گے جبکہ آئمہ بیگ نے گزشتہ ایڈیشن کا آفیشل ترانہ “گروو میرا” بھی گنگنایا تھا۔ پروڈیوسر عبداللہ صدیقی کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ترانہ تیار کرنا کسی بھی موسیقار کے لیے ایک خواب کی مانند ہوتا ہے، یہ اعزاز دینے پر وہ پی سی بی کے مشکور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عاطف اسلم اور آئمہ بیگ ، دونوں معروف گلوکار ہیں اور اس ترانے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے پر انہیں فخر ہے۔ عبداللہ صدیقی نے کہا کہ انہوں نے ایک ایسا ترانہ تیار کرنے کی کوشش کی ہے جو کھیل کی روح کے مطابق ہو،انہیں یقین ہے کہ شائقین کرکٹ کو یہ ترانہ بہت پسند آئے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…