ڈیووس(این این آئی)سعودی عرب نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائیں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابقڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہاکہ تعلقات معمول پر آنے اور مشرق وسطی میں حقیقی استحکام صرف فلسطینیوں کو ایک آزاد ریاست دینے سے ہی آئے گا۔ سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین کے دو ریاستی حل کے اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں اور اس کے بغیر اسرائیل سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔