اسلام آباد (این این آئی)ملک کی خراب معاشی حالت کے باوجود رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ایک ارب ڈالرز سے زائد کی لگژری گاڑیاں درآمد کی گئیں،گزشتہ برس دسمبر میں باون لاکھ ڈالرز سے زائد کی کاریں درآمد کی گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق رواں مالی سال کے صرف پہلے چھ ماہ میں
ہی ایک ارب ڈالر سے زائد کی لگژری گاڑیاں درآمد کی گئیں۔دستاویز کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا دسمبر ایک ارب سولہ کروڑ ڈالرز کی گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، بسیں اور ہیوی وہیکل درآمد کی گئیں،چھ ماہ کے دوران آٹھ کروڑ چھہتر لاکھ ڈالر کے ائیر کرافٹ، بحری جہاز اور کشتیاں درآمد کی گئیں،جولائی سے دسمبر کے دوران سات کروڑ اڑتالیس لاکھ ڈالرز کی لوڈر گاڑیاں جبکہ تین کروڑ چھبیس لاکھ ڈالرز کی کاریں درآمد کی گئیں۔دستاویز کے مطابق گذشتہ برس کے آخری ماہ میں باون لاکھ بتیس ہزار ڈالرز کی کاریں درآمد کی گئیں،رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران نو لاکھ پندرہ ہزار ڈالرز کی موٹرسائیکلیں بھی درآمد کی جاچکیں ہیں۔ ملک کی خراب معاشی حالت کے باوجود رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ایک ارب ڈالرز سے زائد کی لگژری گاڑیاں درآمد کی گئیں،گزشتہ برس دسمبر میں باون لاکھ ڈالرز سے زائد کی کاریں درآمد کی گئیں۔