اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

میری پارٹی الیکشن جیتی تو بطور وزیراعظم مخلوط حکومت بنانے کی کوشش کروں گا،بلاول بھٹو

datetime 20  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیووس (این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی الیکشن جیتی تو بطور وزیراعظم وہ مخلوط حکومت بنانے کی کوشش کریں گے،دہشت گردی سے نمٹنے کا واحد راستہ جمہوریت ہے، دہشتگردی کے چیلنج پر فوجی اور سیاسی قیادت واضح موقف رکھتی ہے۔بلاول بھٹو زر داری نے امریکی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ

میری پارٹی الیکشن جیتی تو بطور وزیراعظم مخلوط حکومت بنانیکی کوشش کروں گا، دہشت گردی سے نمٹنے کا واحد راستہ جمہوریت ہے، ہم وزیر اعظم شہباز شریف سے صدر بائیڈن کے مزید روابط کی توقع رکھتے ہیں۔بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ افغانستان ایک حقیقت ہے، ہمیں عبوری افغان حکومت سے پہلے سے زیادہ روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، دہشتگرد گروپوں سے متعلق پاکستان اور امریکا کے مفادات یکساں ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے چیلنج پر فوجی اور سیاسی قیادت واضح موقف رکھتی ہے، افسوس کہ عمران خان کی حکومت تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی طرف نرم گوشہ رکھتی تھی، عمران خان نے نہ صرف ٹی ٹی پی والوں کو رہا کیا بلکہ ان سے مذاکرات بھی کیے۔بلاول نے کہا کہ اس بارے میں ہم واضح ہیں،کسی بھی دہشتگرد تنظیم سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یقین ہے اگر عبوری افغان حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں تو اپنی سکیورٹی ممکن بنا پائیں گے، پاکستان اور افغانستان اکیلے دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کرسکتے، پاکستان اور افغانستان کومل کر ایسا کرنا ہوگا، ہم دونوں دہشتگردی کا شکارہیں۔بھارت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام امن چاہتے ہیں، پاکستان اور بھارت کو غربت اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔بھارتی گجرات میں فسادات سے متعلق سوال پر بلاول نے جواب دیا کہ ہمیں ماضی کے بجائے مستقبل کی طرف دیکھنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…