منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے 30ستمبر کو پاکستان کا ورلڈکپ اسکواڈ جوائن کریں گے

datetime 24  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے 30ستمبر کو پاکستان کا ورلڈکپ اسکواڈ جوائن کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سابق سربراہ نجم سیٹھی قومی ٹیم کی کوچنگ مکی آرتھر کو سپرد کرنے کے بڑے حامی تھے،دوسری جانب کوچ ڈاربی شائر کا پرکشش معاہدہ چھوڑنے کو تیار نہیں ہوئے، بالآخر انھیں بھاری تنخواہ پر آن لائن ٹیم ڈائریکٹر بنانے کا انوکھا تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔مکی آرتھر نے اپنی مرضی کا کوچنگ اسٹاف بھی منتخب کیا مگر ٹیم کیلئے زیادہ وقت نہ نکال سکے،وہ ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف میچ سے قبل آئے اور پھر سری لنکا سے واپس روانہ بھی ہوئے۔

پی سی بی نے گذشتہ روز ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے یہ خوشخبری بھی سنائی کہ ٹیم ڈائریکٹر 30ستمبر کو بھارت میں ہی اسکواڈ کو جوائن کریں گے، اس وقت تک ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ کھیل چکی ہوگی۔دوسری جانب اعلان کردہ سپورٹ اسٹاف کے مطابق میگا ایونٹ میں ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن، بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک،بولنگ کوچ مورنے مورکل ہوں گے،پاکستانی اسپنرز کی حالیہ ناقص پرفارمنس کے باوجود کسی اسپن بولنگ کوچ کو ساتھ بھجوانے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔

آفتاب خان فیلڈنگ کوچ، عبدالرحمان اسسٹنٹ کوچ، ڈاکٹر سہیل سلیم ٹیم ڈاکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے،ڈریکس سائمن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ کے فرائض سر انجام دیں گے،ٹیم منیجر ریحان الحق، احسن افتخار ناگی میڈیا منیجر ہوں گے، مقبول بابری ماہر نفسیات، طلحہ اعجاز اینالسٹ، ملنگ علی مساجر اور عثمان انوری سیکیورٹی منیجر کے طور پر ہمراہ ہوں گے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…