اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق کی اہلیہ عظمیٰ کی پیرا گلائیڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 5  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/سینچورین (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی اہلیہ عظمیٰ کے مالم جبا میں سیر سپاٹے کرتے ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ویڈیو عظمیٰ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی، ویڈیو میں دیکھا گیاکہ وہ مالم جبہ کے پْرفضا مقام پر پیراگلائیڈنگ کرتے موج مستی کررہی ہیں۔عظمی کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خود پسند کیا گیا، عظمی مصباح الحق کے

برعکس سوشل میڈیا پر فعال دکھائی دیتی ہیں۔عظمی بچوں کے ہمراہ روزمرہ روٹین بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق ، بیٹنگ کوچ یونس خان نے جنوبی افریقہ کے خلاف فخر زمان کی کار کر دگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز میں فخر زمان کی اننگز ٹیم کے لیے بہت مفید رہے گی۔ اپنے بیان میں مصباح الحق نے کہاکہ فخر زمان کی اننگز ایک شاندار اننگز تھی، انہوں نے تن تنہا اتنے بڑے ہدف کے تعاقب میں زبردست شاٹس کھیلیں۔مصباح الحق نے کہاکہ جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز میں فخر زمان کی یہ اننگز ٹیم کے لیے بہت مفید رہے گی۔بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہاکہ میری لائیو کرکٹ کی یہ سب سے بہترین اننگز تھی۔ یونس خان نے کہاکہ اننگز کی سب سے اچھی بات فخر زمان کا نیا انداز اپنانا تھا، انہوں نے ثابت کیا کہ وہ ایک لمبی اننگز کھیل سکتے ہیں۔ یونس خا ن نے کہا کہ انہوں نے میدان کے چاروں طرف اسٹروکس کھیلے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہاکہ فخر زمان کی 193 رنز کی اننگز ون مین شو تھا، فخر زمان کی ڈبل سنچری مکمل نہ ہونے کا دکھ ہے۔بابراعظم نے کہاکہ اگر ان کے ساتھ کوئی اور بیٹسمین کریز پر ہوتا تو میچ جیت سکتے تھے، دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کے باوجود فخر زمان فوکس رہے۔ بابراعظم نے کہاکہ ٹیل اینڈرز کے ساتھ کریز سنبھالنے کے باوجود انہوں نے کلین ہٹنگ کی۔ محمد حفیظ نے کہاکہ ایک کرکٹ فین کی حیثیت سے فخر زمان کی اننگز کا بہت لطف اٹھایا، بحیثیت سینئر کرکٹر فخر زمان کی اننگز دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ امام الحق نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ایسی اننگز بہت کم دیکھنے کو ملتی ہیں، فخر زمان کی پاؤر ہٹنگ شاندار تھی، فخر زمان نے ثابت کیا کہ وہ تن تنہا میچ کا پانسہ پلٹنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…