جمیکا (این این آئی)ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور کرکٹ بورڈز سے امریکا میں نسلی تعصب کے واقعات کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔ امریکا میں نسلی تعصب کے واقعات کے خلاف ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ آئی سی سی اور دیگر
کرکٹ بورڈز کو دکھائی نہیں دے رہا کہ ہمارے ساتھ کیا ہورہا ہے؟۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ کیا وہ ہم جیسوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر بولیں گے نہیں؟ سیاہ فام افراد کی زندگیاں بھی اہم ہیں۔سابق ویسٹ انڈین کپتان نے کہاکہ یہ معاملہ صرف امریکا تک محدود نہیں، یہ روز کا معمول بن چکا ہے، یہ خاموش رہنے کا وقت نہیں ہے۔