معروف بھارتی کرکٹر کی خودکشی کی کوشش

21  جنوری‬‮  2020

نئی دہلی( آن لائن )سابق بھارتی کرکٹر پروین کمار کی جانب سے خودکشی کی کوشش کی گئی ہے۔معروف بھارتی فاسٹ بولر جو کہ اپنی کم رفتار کے باوجود وکٹ کے دونوں طرف گیند گھما لیتے تھے آج ڈیپریشن کا شکار ہو کر خودکشی کے مقام پر آ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق

ہائی وے پر سفر کرتے ہوئے ان کے ذہن میں خیال آیا کہ میرے ساتھ یہ کیا ہو رہا ہے، چلو اس کو ختم کرتے ہیں۔اتنی سی سوچ پر معروف کرکٹر نے خودکشی کا فیصلہ کر لیا اور بندوق سے گولی چلانے کی کوشش کی۔بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے معروف کرکٹر کا کہنا تھا کہ ایک لمحے کے لئے میں نے اپنی بیوی اور بچوں کی تصویر دیکھ لی اور میرے دل میں خیال آیا کہ میں ان سے ساتھ ایسا نہیں کر سکتا، ان کی کیا غلطی ہے۔بس اسی سوچ نے مجھے یہ حساس قدم اٹھانے سے روک لیا۔مزید بات کرتے ہوئے بھارتی کرکٹر کی جانب سے مایوسی کا اظہارکیا گیا کہ میرا کیرئیر میری مرضی سے بغیر ختم کر دیا گیا ہے۔افسوس کا ذکر کرتے ہوئے پروین کمار کا کہنا تھا کہ میں جس وقت میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کے بارے میں سوچ رہا تھا اس وقت مجھے ٹیم سے نکال دیا گیا۔ مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ وقت جب انگلینڈ میں کھیلتے ہوئے ہرانسان میری تعریف کر رہا تھا، جب میں لگاتار پرفارمنس دے رہا تھا، اس وقت میرے لئے مواقع پیدا کرنے کی بجائے مجھے باہر کر دیا جس کی وجہ سے میرے اندر مایوسی نے جنم لے لیا۔‎



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…