پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، بھارت نے ویسٹ انڈین ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں ہرا کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی

datetime 26  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمیکا ( آن لائن )بھارت نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں بڑے مارجن 318 رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ بلے بازوں کی عمدہ بیٹنگ اور بائوز کی عمدہ بائولنگ نے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارتی ٹیم نے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں 343 رنز 7 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی اور میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 419 رنز کا ہدف دیا۔

اجنکیا راہانے نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 102 رنز بنائے، ہانوما وہاری 93 اور کپتان ویرات کوہلی 51 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ میزبان ٹیم کی طرف سے روسٹن چیسی نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ بھارتی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت میزبان ٹیم بالکل بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 100 سکور پر پویلین لوٹ گئی، ویسٹ انڈیز ٹیم کے 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے ۔بھارت کی طرف سے دوسری اننگز میں عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بمرا نے پانچ، ایشانت شرما نے تین جبکہ شامی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نارتھ سائونڈ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بھارتی ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 185 رنز 3 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو راہانے 53 اور کوہلی 51 رنز پر کھیل رہے تھے۔ کپتان ویرات کوہلی اپنے گزشتہ روز کے سکور میں اضافہ کئے بغیر چیسی کی گیند پر کیمپ بیل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، اس دوران راہانے نے اپنی سنچری مکمل کرلی۔وہ بھارت کے پانچویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 102 رنز بناکر گبرائل کی گیند پر ہولڈر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ پانٹ 7 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے، انکو چیسی نے آئوٹ کیا۔ وہاری نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور وہ 93 رنز بناکر ہولڈر کی گیند پر ہوپ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ جدیجہ 1 رن کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ اس موقع پر بھارتی کپتان کوہلی نے دوسری اننگز 343 رنز 7 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی اور میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 419 رنز کا ہدف دیا۔روسٹن چیسی نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں بھارتی بائولز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت میزبان ٹیم انکے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 100 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کے 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے۔

کیمر روچ 38 اور کیمنز ناٹ آئوٹ 19 رنز بناسکے۔ براتھویٹ 1، کیمپ بیل 7، بروکس 2 ، ہیٹمائر 1، ڈیرن براوو 2، ہوپ 2، ہولڈر 8، چیسی 12، گبرائل صفر اور کیمر روچ 38 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔کیمنز 19 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ میزبان ٹیم 419 رنز ہدف کے تعاقب میں 100 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ بھارت کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بمرا نے 5

ایشانت شرما نے 3 اور محمد شامی نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ یوں بھارت نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 318 رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ انجکیا راہانے کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…