مانچسٹر (این این آئی)بھارت کے خلاف اہم میچ میں پاکستان کی جانب سے حسن علی مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے جنہونے نواوورز میں 84دیکر صرف ایک وکٹ حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا اہم میچ کھیلا گیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی بھارتی بلے بازوں نے پاکستانی باؤلر کی خوب پٹائی کی اور مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹو ں کے نقصان پر 336رنز بنائے۔ حسن علی مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے جنہونے نواوورز میں 84دیکر صرف ایک وکٹ حاصل کی۔
گرین شرٹس کی جانب سے محمد عامر نے 3، وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاک بھارت میچ کے دوران بولر محمد عامر اور وہاب ریاض کو امپائر کی طرف سے وکٹ کے دوران دوڑنے پر وارننگ مل گئی۔مانچسٹر میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ کے دوران پاکستان کے دونوں اسٹرائک بالرز کو وکٹ کے درمیان دوڑنے پر دو دو وارننگز مل گئیں۔امپائر نے محمد عامر اور وہاب ریاض کو پہلے اسپیلز میں ہی آفیشل وارننگز دیں،تیسری وارننگ ملنے پر میچ میں بالنگ کرانے پر دونوں بولرز پر پابندی لگ سکتی تھی۔