بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

محمد شہزاد کو جان بوجھ کر ورلڈکپ سے ڈراپ کرنے کی خبریں، افغان کرکٹ بورڈکاموقف بھی سامنے آگیا،اصل وجہ بتادی

datetime 11  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)محمد شہزاد کو ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کے حوالے سے افغانستان کرکٹ بورڈ نے و ضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ محمد شہزاد کو جان بوجھ کر ورلڈکپ سے ڈراپ کرنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ خان کے مطابق اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ شہزاد کو جان بوجھ کر ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا،

ہم نے آئی سی سی کو شہزاد کی ان فٹ ہونے کی میڈیکل رپورٹ دی ہے جس کے بعد ہمیں شہزاد کے متبادل کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت ملی۔ عبداللہ خان نے کہاکہ ہم بخوبی جانتے ہیں کہ ورلڈ کپ کے ابتدائی دو میچوں کے دوان شہزاد مکمل طور پر فٹ نہیں تھا اور ان کے فٹنس مسائل کو مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا تھا۔ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے پر انگلینڈ سے کابل پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد شہزاد نے کہا کہ اگر میرا بورڈ مجھے کھلانا نہیں چاہتا تو بتادیں، میں کرکٹ چھوڑنے کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں لندن میں ڈاکٹر کے پاس گیا تھا اور انہوں نے میرے گھٹنے سے پانی نکالنے کے بعد دوائی دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں 2 سے 3 دن آرام کے بعد کھیل سکتا ہوں۔محمد شہزاد نے انکشاف کیا کہ میں نے ٹیم کے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، کیپنگ سیشن میں شرکت کی اور پھر ٹیم کے کھلاڑیوں کے ہمراہ لنچ کرنے کے بعد بس میں ہوٹل کے لیے روانہ ہوا تو میرے موبائل پر آئی سی سی کی پریس ریلیز موصول ہوئی کہ میں ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا ہوں اور اس وقت مجھے پتہ چلا کہ میں ان فٹ ہوں، 2015 ورلڈ کپ میں بھی فٹنس مسائل کو جواز بنا کر مجھے باہر بٹھا دیا گیا، ایک بار پھر ایسا ہی کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ محمد شہزاد کو افغانستان کی طرف سے سب سے زیادہ2727 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…