ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سہ ملکی ٹی 20 سیریز: پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے  (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے زمبابوے کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اپنے تیسرے میچ میں ٹاس جیت کر ہدف کا تعاقب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلی جانے والے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلی کی اور اوپنر محمد حفیظ کی جگہ پر حارث سہیل جبکہ عثمان شنواری کی جگہ پر محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ زمبابوے کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئیں ہیں اور ٹیم میں سِفاس زہواؤ، میلکم والر، ویلنگٹن مساکڈزا اور کرس پوفو کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔ واضح رہے کہ زمبابوے کی ٹیم شکست کی صورت

میں سیریز کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم نے ریکارڈ ساز میچ میں میزبان زمبابوے کو 100 رنز سے شکست دے دی تھی۔ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے 172 رنز اسکور کرکے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جبکہ ڈی آرسی شارٹ کے ساتھ پہلی وکٹ پر 223 رنز کی شراکت کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔ خیال رہے کہ زمبابوے کی ٹیم اپنے پہلے 2 مچز میں پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف ناکامی سے دوچار ہوچکی ہے جبکہ پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…