ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

’بیٹے کی پیدائش کی دعا‘ کرنے پر ثانیہ مرزا نالاں

datetime 1  جولائی  2018 |

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا، جو اس وقت حاملہ ہیں، نے انکشاف کیا ہے کہ جب سے لوگوں اور مداحوں کو ان کے حاملہ ہونے کا پتہ چلا ہے وہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہونے کی دعا کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے رواں برس 23 اپریل کو اپنی ٹوئٹس کے ذریعے اپنے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں 24 اپریل کو ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ ثانیہ مرزا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد اکتوبر 2018 میں ہوگی۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے حمل سے ہونے کی خبر کئی ہفتوں تک خفیہ رکھی۔ اگرچہ ثانیہ مرزا پہلے بھی یہ کہہ چکی ہیں کہ ان کے شوہر شعیب ملک بھی چاہتے ہیں کہ ان کے ہاں پہلے بیٹی کی پیدائش ہو اور وہ خود بھی بیٹی کی خواہش کا اظہار کر چکی ہیں۔ثانیہ اور شعیب کا پہلے بچہ کی پیدائش سے متعلق اہم اعلان تاہم اب انہوں نے انکشاف کیا کہ لوگ اور مداح ان کے لیے دعا کرتے ہیں کہ ان کے ہاں بیٹی نہیں بلکہ بیٹا پیدا ہو۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ (یو این) کی خواتین کے حقوق سے متعلق مہم ’مجھے حق ہے‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے بتایا کہ لوگ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہونے کی دعائیں کرتے ہیں۔ ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ جب لوگ ان کے ہاں بیٹا ہونے کی دعا کرتے ہیں تو وہ انہیں کہتی ہیں کہ وہ دعا کریں کہ ان کے ہاں بیٹا نہیں بلکہ بیٹی پیدا ہو۔ پاکستانی کرکٹر کی اہلیہ کے مطابق وہ 2 بہنیں ہیں اور ان کا کوئی بھائی نہیں اور یہی بات جب لوگوں کو پتا چلتی ہے تو وہ ان سے ہمدری کرتے ہیں، لیکن انہیں ذاتی طور پر کبھی بھی بھائی کی کمی محسوس نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مرد و خواتین کی اہمیت و حیثیت یکساں ہیں، لوگوں کو اپنی سوچ بدلنا ہوگی۔ ثانیہ اور شعیب کے ہاں اکتوبر میں ننھے مہمان کی آمد ہوگی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے اپنے کیریئر کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ انہوں نے انتہائی کم عمری یعنی 6 سال سے ٹینس کھیلنا شروع کیا۔ ثانیہ مرزا کے مطابق جب وہ بچپن میں ٹینس کھیلتی تھیں تو ان کے گھر آنے والے رشتہ دار ان کے والدین سے کہتے تھے کہ اگر یہ لڑکی دھوپ میں اسکرٹ پہن کر کھیلے گی تو کالی ہو جائے گی اور پھر اس سے کوئی شادی بھی نہیں کرے گا۔ ٹینس اسٹار نے اپنے خطاب میں کھیلوں کے میدان میں مرد و خواتین کو ملنے والے معاوضے میں فرق پر بھی بات کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…