پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کا آج سے آغاز، فرانس اور ارجنٹائن مدمقابل

datetime 30  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2018 کے گروپ مرحلے کے اختتام کے بعد آج سے ناک آؤٹ راؤنڈ کا آغاز ہو رہا ہے جہاں ارجنٹائن کا مقابلہ فرانس اور یوراگوئے کا پرتگال سے ہو گا۔ 21ویں فٹبال ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور بیلجیئم کے درمیان میچ کے اختتام کے ساتھ ہی پری کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی اور آج سے ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے۔ عالمی کپ میں گروپ اے سے روس اور یوراگوئے، گروپ بی سے پرتگال اور اسپین،

گروپ سی فرانس اور ڈنمارک، گروپ ڈی سے ارجنٹائن اور کروشیا پہنچنے میں کامیاب رہے۔ گروپ ای سے برازیل اور سوئٹزرلینڈ، گروپ ایف سے میکسکو اور سوئیڈن، گروپ جی سے بیلجیئم اور انگلینڈ جبکہ گروپ ایچ سے کولمبیا اور جاپان کی ٹیمیں پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچنے میں کامیاب رہیں۔ گروپ اسٹیج میں سب سے بڑا دھچکا دفاعی چیمپیئن جرمنی کا پہلے ہی راؤنڈ سے اپ سیٹ اخراج ہے جو ایونٹ میں صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔ فیفا ورلڈ کپ کا پہلا پری کوارٹر فائنل میچ آج فرانس اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے درمیان ہو گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ آج ایونٹ کا دوسرا پری کوارٹر فائنل یوراگوئے اور پرتگال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ایک بجے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 6 جولائی سے شروع ہوگا جس میں پری کوارٹر فائنل مرحلے کی 8 فاتح ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں جگہ بنانے کے لیے نبردآزما ہوں گی۔ سال کے سب سے بڑے میگا ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ 15 جولائی کو ہوگا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…