لاہور(این این آئی )پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ لاہور اور کراچی میں عوام کو مسائل کا سامنا ضرور کرنا پڑا لیکن بدلے میں پاکستان نے بہت کچھ حاصل بھی کیا ہے، ہم بتدریج انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب گامزن ہیں، ہم2020میں کسی مکمل سیریز کی میزبانی کے لئے پرامید ہیں۔ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹر ویو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن میں آدھے میچز پاکستان میں ہوں
گے تو کرکٹ کھیلنے والے کئی ملکوں کے نامور اسٹارز کھیلنے کے لئے آئیں گے ،یہ سلسلہ آئندہ سال بھی جاری رہا تو غیر ملکی کھلاڑی اپنے بورڈز کو اعتماد میں لینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔یوں طویل سفر میں کسی تھکاوٹ کا شکار ہوئے بغیر ہم اپنی منزل کی جانب بڑھتے رہنا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور اور کراچی میں عوام کو مسائل کا سامنا ضرور کرنا پڑا لیکن بدلے میں پاکستان نے بہت کچھ حاصل بھی کیا ہے، ان کوششوں کے مثبت نتائج بھی سامنے آنے لگے۔