بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

بورڈ کی جانب سے حفیظ کے بولنگ ایکشن کی باضابطہ طور پر جانچ کیلئے تاحال انتظامات نہ کئے جا سکے

datetime 5  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آل رائونڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کی باضابطہ طور پر جانچ کرانے کیلئے تاحال کوئی انتظامات نہیں کیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حفیظ نے دو ماہ سے اپنے بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لیے پی سی بی کو دستیابی ظاہر کی ہوئی ہے لیکن اب تک ان کا ٹیسٹ نہیں لیا گیا۔ذرائع کے مطابق محمد حفیظ بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ فوری طور پر کرانے کے خواہشمند ہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال اس حوالے سے انتظامات نہیں کیے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ باضابطہ اسسمنٹ کے لیے پی سی بی نے آئی سی سی سے تاریخ لینی ہے تاکہ حفیظ کا منظور شدہ لیبارٹری سے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوسکے۔لیکن اس حوالے سے پی سی بی نے نہ تو انتظامات کیے ہیں اور نہ ہی محمد حفیظ کو اس حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی میچز کی میزبانی میں اس قدر مصروف رہا ہے کہ اس طرف توجہ نہیں دی گئی اور اب چونکہ پی ایس ایل اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ختم ہوچکی ہے تو اس حوالے سے بھی پیشرفت ہو گی۔یاد رہے کہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 18 اکتوبر 2017کو ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد پروفیسر حفیظ نے ایکشن کا ٹیسٹ دیا تھا لیکن وہ اسے کلیئر کرنے میں ناکام رہے تھے اور آئی سی سی نے ایکشن غیر قانونی قرار دیدیا۔اس کے بعد پی سی بی نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا تھا جو اب تک نہیں لیا جاسکا ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…