بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

کیچ چھوڑنے والے کامران اکمل خود پر تنقید کرنے والوں پر برہم ،بولنا بڑا آسان ہوتا ہے، مجھے پتا ہے کہ ۔۔۔! تگڑا جواب دے دیا

datetime 27  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹسمین آصف علی کا کیچ چھوڑنے والے کامران اکمل خود پر تنقید کرنے والوں پر برہم ہوگئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں پشاور زلمی کے بیٹسمین اور وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا کہ کیچ چھوڑنے پر کس بات کا افسوس ٗشدید تنقید نے کامران اکمل کا مزاج گرم کردیا ہے، انہوں نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بولنا بڑا آسان ہوتا ہے، مجھے پتا ہے کہ میں اپنی انجری کے ساتھ کس طرح کھیلا۔کامران اکمل نے کہا

کہ تنقید کرنے والوں کو ساری صورتحال کا علم ہونا چاہیے، لوگوں کو یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ میں نے ٹیم کے لیے کیا کچھ کیا۔کامران اکمل نے کہا کہ سب کو فائنل نظر آرہا ہے کوئی یہ نہیں دیکھ رہا کہ ہم کس طرح فائنل میں پہنچے ہیں، میں نے پورا ٹورنامنٹ انجری اور سخت تکلیف برداشت کر کے کھیلا۔خیال رہے کہ پی ایس ایل فائنل میں اہم موڑ پر کامران اکمل نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹسمین آصف علی کا کیچ ڈراپ کردیا تھا جس کے بعد انہوں نے تین چھکے لگاکر اپنی ٹیم کو فتح کے قریب پہنچادیا تھا۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…