بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان سے کرکٹ کھیلیں گے یا نہیں ،بھارتی حکومت نے سال نو پر حتمی اعلان کردیا‎

datetime 1  جنوری‬‮  2018 |

نئی دہلی (آن لائن)بھارت نے پاکستان سے کرکٹ سیریز کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر راہ فرار اختیار کرلی اور وزیرخارجہ سشما سوراج نے پاک بھارت کرکٹ سیریز نہ ہونے کا عندیہ دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہمسایہ ممالک سے تعلقات پر نظرثانی سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لئے کرکٹ سیریز کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے دوران

وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے ماضی قریب میں انعقاد پر کہا کہ سرحد پر کشیدگی کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز نہیں ہوسکتی تاہم انسانی بنیاد پر قیدیوں اور خواتین کی رہائی جیسے اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کی جانب سے سرحدی معاہدے کی 800 سے زائد مرتبہ خلاف ورزی کی گئی ہے۔سشما سوراج نے کہا کہ سرحد پر فائرنگ کے بڑھتے

واقعات اور موجودہ حالات دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کے لئے راہ ہموار نہیں کرتے۔خیال رہے کہ بھارت نے حال ہی میں ایشیا کپ کی میزبانی سے اس لئے صاف انکار کردیا تھا کہ اسے پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھی میزبانی کرنا پڑتی جب کہ بی سی سی آئی حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودگی میں ایشیا کپ کی میزبانی نہیں کرسکتے۔پاک بھارت کشیدگی کے باوجود قومی کرکٹ ٹیم دو مرتبہ بھارت سے سیریز کھیل چکی ہے تاہم بھارت نے معاہدے کے باوجود گرین شرٹس سے سیریز نہیں کھیلی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…