بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کتنی کمی ہوگی؟بڑا دعوی سامنے آگیا

datetime 19  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور آنے والے دنوں میں عوام کو مزید ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

اپنے ایک بیان میں خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ تک پہنچنے میں وقت لگتا ہے، اسی لیے نرخ بڑھنے یا کم ہونے کا عمل فوری طور پر مکمل طور پر منتقل نہیں ہو پاتا۔ ان کے مطابق موجودہ کمی صرف آغاز ہے اور آئندہ بھی قیمتوں میں مزید کمی کی گنجائش موجود ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا تھا۔ حکومتی فیصلے کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کی گئی۔

اس فیصلے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 299 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو پہلے 373 روپے تھی، جبکہ ڈیزل 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے فی لیٹر پر آ گیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا پورا فائدہ عوام تک پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ حکومت معاشی استحکام برقرار رکھنے اور مہنگائی میں مزید کمی لانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…