جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی رگبی ٹیم کا سابق کھلاڑی پولیس افسر سمیت تین افراد کے قتل کے جرم میں گرفتار

datetime 11  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن ) بھارتی رگبی ٹیم کے سابق کھلاڑی کو ایک پولیس افسر سمیت تین افراد کے قتل کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔28سالہ پرمیت دابس کو دارالحکومت نئی دہلی میں واقع ایک فلیٹ سے گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا تھاجسے انہوں نے جعلی دستاویزات پر کرائے پر

حاصل کیا تھا۔وہ 2005 سے 2015 تک ہندوستانی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں اور اس دوران پاکستان، سری لنکا اور ازبکستان کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر پولیس پرامود سنگھ کشواہا نے بتایا کہپرمیت نے ذاتی دشمنی کے ایک مقدمے میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت تین افراد کو شدید زخمی کردیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے تھے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول بھی برآمدکیا گیا ہے۔ابھی تک یہ واضھ نہیں ہو سکا کہ 30اپریل کو قتل کیے گئے ان افراد کو کس وجہ سے جان سے ہاتھ دھونا پڑا البتہ چند رپورٹس کے مطابق ملز کا کسی گینگ سے کوئی تعلق تھا لیکن پرامود سنگھ نے ان رپورٹس کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ بظاہر یہ غیرت نام پر قتل کا مقدمہ لگتا ہے کیونکہ ملزم پرمیت کے رشتے دار ایک شخص سے جان چھڑانا چاہتے تھے جو خاندان کی مخالفت مول لیتے ہوئے ان کی بہن سے شادی کرنا چاہتا تھا۔رگبی کے سابق کھلاڑی اس سے قبل بھی قتل کے الزام میں تین سال جیل کاٹ چکے ہیں لیکن بعد میں انہیں باعزت بری کردیا گیا تھا۔پولیس افسر نے انکشاف کیا کہ بیماری اور خراب فٹنس کے سبب 2015 میں رگبی کا کیریئر ختم ہونے کے بعد سابق کھلاڑی پر بہت قرض بھی چڑھ گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…