ویرات کوہلی سے موازنہ،بابر اعظم کا زبردست جواب

8  اگست‬‮  2017

کراچی (این این آئی)پاکستانی نوجوان بیٹسمین بابر اعظم نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی سے میرا موازنہ نہ کیا جائے ٗ بھارت کی رن مشین سے ان کا کوئی مقابلہ نہیں ٗ میرے کیریئر کی ابھی ابتداء ہے ٗ انڈین کپتان عظیم بیٹسمین ہیں تاہم ان جیسا کہلایا جانا بہت اچھا لگتا ہے۔ٹوئٹر پر ہونے والے ایک چیٹ سیشن کے دوران کسی پرستار نے نوجوان پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم سے سوال کیا کہ جب انہیں پاکستان کا ویرات کوہلی کہا جائے تو کیسا لگتا ہے

ٗقومی بیٹسمین نے فوری جواب دیا کہ ان کا بھارتی کپتان سے کوئی مقابلہ نہیں کیونکہ ویرات کوہلی ایک عظیم بیٹسمین اور رن مشین ہیں جبکہ انہوں نے تو ابھی کیریئر کا آغاز ہی کیا ہے تاہم یہ ایک علیحدہ بات کہ ان جیسا کہلایا جانا بہت اچھا لگتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی اپنے ایک بیان میں اس بات کی نشاندہی کی تھی کہ بائیس سالہ کھلاڑی کو دیکھ کر ویرات کوہلی کی یاد آجاتی ہے جو اس عمر میں اتنے ہی اچھے بیٹسمین تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…