جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

پاکستان سپر لیگ میں سب کچھ ملا مگر کیا نہیں ملا؟،انضما م الحق نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 3  مارچ‬‮  2017 |

شارجہ (آئی این پی)قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق کا کہنا ہے کہ انھیں پاکستان سپر لیگ میں چند اچھے نوجوان سپنرز نظر آئے ہیں لیکن باصلاحیت نوجوان بیٹسمینوں کا فقدان ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں چیف سلیکٹر نے کہا کہ انھیں زبردست ٹمپرامنٹ کے چند اچھے سپنرز دیکھ کر خوشی ہوئی ہے لیکن وہ نوجوان بیٹسمینوں کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں کیونکہ انھیں ایسے بیٹسمین نظر نہیں آئے جو میچ ونرز ہوں۔

انضمام الحق نے کہا کہ اچھی اننگز کھیلنے اور میچ جتوانے میں فرق ہے۔ ’ہمارے بیٹسمین اچھا سکور تو کر لیتے ہیں لیکن میچ کو جیت پر ختم نہیں کرتے، اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ قومی ٹیم کو اس وقت میچ ونرز چاہئیے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا انتخاب کرتے وقت ڈومیسٹک کرکٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بھی مدنظر رکھا جائے گا کیونکہ یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایونٹ ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ ’سب کو یاد ہے کہ گذشتہ سال اسی سپر لیگ سے ہمیں حسن علی کی صورت میں ایک باصلاحیت کرکٹر ملا تھا۔چیف سلیکٹر نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، کیونکہ یہ سیریز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے سلسلے میں بڑی اہمیت کی حامل ہے۔پاکستانی ٹیم یہ سیریز جیت سکتی ہے لیکن اسے اپنی فیلڈنگ کا معیار بہتر کرنا ہوگا۔انضمام الحق نے کپتان مصباح الحق کے مستقبل کے بارے میں سوال پر کہا کہ اس کا فیصلہ خود مصباح کو کرنا ہے۔بورڈ نے بھی مصباح کو فیصلہ کرنے کا اختیار دے رکھا ہے ان کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ دیکھیں گے لیکن ذاتی طور پر انضمام یہ سمجھتے ہیں کہ ’ہمیں اب آگے کی طرف دیکھنا چاہیے کیونکہ ہمیں اب وہ کرکٹ کھیلنی ہے جو اس وقت دنیا کھیل رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…