اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی ناراض اراکین اسمبلی کا گروپ کھل کر سامنے آ گیا

datetime 9  جون‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)خیبرپختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف ناراض اراکین صوبائی اسمبلی کا گروپ کھل کر سامنے آ گیا ۔

گروپ کے سینئررکن فضل الٰہی نے کہا ہے کہ جب تک وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ سمیت تمام وزرء ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،سینیٹرز ،ٹکٹ ہولڈرز اورپارٹی عہدیداران کنونش بلاکرقران پاک پرحلف نہیں دیتے کہ عمران خان کی رہائی کے لئے فلاں دن احتجاج ہوگا اور عمران خان کی رہائی تک واپسی نہیں ہو گی ہم کسی صورت بجٹ منظورنہیں ہونے دیں گے ۔نجی ٹی وی سے انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ اللہ کی قسم اٹھاکرکہتاہوں ہمارے لیڈران عمران خان کے ساتھ مخلص نہیں ،علیمہ آپا کوکہاسینیٹ کاووٹ بڑا ہے یاعمران خان تو انہوں نے کہاخان ،جس میں میں نے کہا اتفاق نہیں کرتاکیونکہ سینیٹ کے لئے وزیر اعلیٰ افس میں سب سے قرآن پرحلف لیاگیا لیکن خان کی رہائی کے لئے حلف کیوں نہیں لے رہے ۔

رکن خیبر پختوانخواہ اسمبلی فضل الٰہی نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختوانخواہ مرکزی حکومت کا حکم ایسے مانتے ہیں جیسے وہ ان کے ماں باپ ہیں، وزیراعلی کی خفیہ ملاقاتیں عمران خان کی رہائی کے لئے زہر قاتل ہیں اور یہ بچگانہ حرکتیں کررہے ہیں،ہم35سے40کے درمیان ہیں اورمعاملات کو اس حد تک نہ لے جائیں کہ بجٹ پاس نہ ہو اورخیبر پختوانخواہ کی موجودہ حکومت کو جانا پڑے۔انہوںنے کہا کہ حلفیہ کہتاہوں کہ خیبرپختونخواہ میں کرپشن ہے،بیوروکریسی کرپشن کرتی ہے اورہماری بچگانہ کابینہ کو چاکلیٹ پکڑا دیتے ہیں جس سے بچے باباجانی کہنا شروع کردیتے ہیں،خیبر پختوانخواہ حکومت کی کارکردگی خاک ہونی ہے جہاں وزیرکہتا ہے میراڈپٹی کمشنر یاسیکرٹری غلط کام کررہاہے لیکن تبادلہ نہیں کرسکتا،ہمیں چاکلیٹ نہیں خان کی رہائی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…