دبئی(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ،دبئی کرکٹ سٹیڈیم کے باہر کیا ہورہاہے؟ریکارڈ ٹوٹ گئے، تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے پشاورظلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ہونیوالے اہم ترین مقابلے میں ریکارڈ ٹوٹ گئے، دبئی کرکٹ سٹیڈیم کے باہر لوگوں کا ہجوم ،اندر ہاؤس فل، ٹی وی پر دکھائے جانیوالے مناظر پر کمنٹیٹرز کے زبردست تبصرے،
عوام کا جم غفیر کسی نہ کسی طرح سٹیڈیم کے اندر داخل ہونے میں ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی کوششوں میں مصروف نظر آرہاہے، ریکارڈ ساز تعداد میں میچ دیکھنے کے لئے شائقین کی آمد، پشاور ظلمی کی جانب سے ڈیوڈ ملان،کامران اکمل، مارلن سیموئلز، محمد حفیظ، شاہد آفریدی، خوشدل شاہ،ڈیرن سیمی،کرس جارڈن، وہاب ریاض، حسن علی اور محمداصغر جبکہ کراچی کنگز کی طرف سے بابر اعظم، کرس گیل،کمارسنگاکارا،شعیب ملک، روی بوپارہ،پولارڈ،عماد وسیم،سہیل خان،محمدعامر،اسامہ میر اورعثمان خان میدان میں اترے ہیں، کرکٹ تجزیہ نگاروں کے مطابق آج کا میچ انتہائی کانٹے دار ہونے کی توقع ہے ،سٹیڈیم کے اندر اور باہر شائقین کرکٹ میں زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ دیکھنے میں آرہاہے۔



















































