دبئی(نیوزڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پر نئی درجہ بندی کا اعلان کردیا، جس کے مطابق عالمی چیمپیئن آسٹریلیا کی ٹیم بدترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ ہندوستان ٹیم پہلا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی، پاکستان بدستور ساتویں نمبر پر موجود ہے ٗیاد رہے کہ بھارت نے عالمی چمپیئن آسٹریلیا کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا۔آسٹریلیا کے خلاف شاندار فتح کے بعد ہندوستان نے 7 درجے ترقی پا کر پہلے نمبر پر براجمان ہونے کا اعزاز حاصل کیا ٗ سیریز سے قبل ہندوستان، پاکستان سے ایک درجہ پیچھے یعنی آٹھویں نمبر پرموجود تھا ٗدوسری جانب آسٹریلیا تیسرے نمبر سے آٹھویں پوزیشن پر چلا گیا ہے۔آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے اور سری لنکا تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں اور جنوبی افریقہ کا چھٹا نمبر ہے۔پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ اور اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف ناقص کارکردگی پر شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اسے درجہ بندی میں دوسری پوزیشن سے بھی ہاتھ دھونے پڑے اور اب وہ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ٹی ٹوئنٹی کی درجہ بندی میں آسٹریلیا کے بعد 9واں نمبر افغانستان کی ٹیم کا ہے جبکہ 10ویں نمبر پر بھی ٹیسٹ کے درجے سے محروم ٹیم اسکاٹ لینڈ موجود ہے، بنگلہ دیش 11ویں اور زمبابوے 14 ویں نمبر پر چلا گیا ۔کھلاڑیوں کی انفرادی رینکنگ میں بھی بھارت کے ویرات کوہلی پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ارون فنچ کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، انگلینڈ کے الیکس ہیلز تیسرے، جنوبی افریقہ کے فیف ڈوپلیسی چوتھے اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کی پانچویں پوزیشن ہے۔ٹی ٹوئنٹی کے دس سرفہرست بلے بازوں میں کوئی پاکستانی کھلاڑی نہیں تاہم باؤلنگ کے شعبے میں کپتان شاہد آفریدی تیسرا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔باؤلنگ کے شعبے میں ویسٹ انڈیز کے سنیل نرائن بدستور پہلے اور ہندوستان کے ایشون دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
شاہد آفرید ی کی شاندارباؤلنگ ،آئی سی سی نے بھی نمبرلگادیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
Pale Blue Dot
-
سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ
-
حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
اپنا گھر بنانا اب بہت آسان ہوگیا، حکومت نے اہم قدم اٹھالیا
-
چینی کا استعمال مکمل ختم کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟تحقیق میں حیران کن انکشافات
-
عوام ہو شیا ر ہے! آندھی ، بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
-
آسٹریلیاکا ریکارڈ ٹوٹ گیا،سعودی عرب کی دنیا کی سب سے لمبی سیدھی سڑک
-
ملک بھر میں 25 اور 26 جون کو تعطیل کا امکان
-
امریکا ایران ڈیل، تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
ایک ساتھ 4 تعطیلات، سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر آگئی
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
-
چکوال میں جاں بحق بچی کے والد کا مبینہ آڈیو بیان سامنے آگیا، کیس ہائی پروفائل ڈکلیئر
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک بڑا اضافہ
-
بارش کا سسٹم پاکستان میں داخلے کے قریب، موسم بدلنے کا امکان



















































