کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات میں کشیدگی برقرار ہے۔ بھارت نے پاکستان کے ساتھ 8سال میں 6ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے بارے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر رکھے ہیں اور اس سلسلے کی پہلی سیریز گذشتہ سال کھیلی جانی تھی جو نہ ہوسکی۔اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کیخلاف عہد شکنی کا کیس انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جمعے کو لاہور میں پی سی بی گورننگ بورڈ میٹنگ میں چیئرمین شہریار خان نے اراکین کو ایک گھنٹے تک اس قرار داد کی بریفنگ دی۔ ارکان کو بتایا گیا کہ آئی سی سی سے انصاف نہ ملا تو یہ مقدمہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں بھی جاسکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سیریز نہ ہونے پر اپنے نقصان کی تلافی کے لئے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے تحت تنازع طے کرنے کیلئے قرارداد (Dispute Resolution ) آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔اجلاس میں پاکستان بگ تھری سے متعلق تحفظات ظاہر کرے گا، جبکہ کرکٹ بورڈ کا بگ تھری کے متنازع اصلاحات کی حمایت سے احتجاجاً دستبردار ہونے کا امکان ہے۔ شہریار خان اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر سبحان احمد قانونی مشیروں سے مشاورت سے مضبوط کیس تیار کرکے دبئی پہنچ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس وقت کے چیئرمین ذکا اشرف نے آئی سی سی بگ تھری انتظامی ڈھانچے کے حق میں ووٹ نہیں دیا تھا۔ اس کے بعد ذکا اشرف کو ہٹا کر نجم سیٹھی کو پی سی بی چیف مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے آئی سی سی میں بگ فور درجہ ملنے کے ساتھ بڑی مراعات حاصل کرنے کا بھی دعویٰ کیا تھا۔
بھارت کاسیریزکھیلنے سے گریز، پی سی بی عہد شکنی اور زرتلافی کا کیس کرے گا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
Pale Blue Dot
-
سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ
-
حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
اپنا گھر بنانا اب بہت آسان ہوگیا، حکومت نے اہم قدم اٹھالیا
-
چینی کا استعمال مکمل ختم کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟تحقیق میں حیران کن انکشافات
-
عوام ہو شیا ر ہے! آندھی ، بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
-
ملک بھر میں 25 اور 26 جون کو تعطیل کا امکان
-
آسٹریلیاکا ریکارڈ ٹوٹ گیا،سعودی عرب کی دنیا کی سب سے لمبی سیدھی سڑک
-
امریکا ایران ڈیل، تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
ایک ساتھ 4 تعطیلات، سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر آگئی
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
-
چکوال میں جاں بحق بچی کے والد کا مبینہ آڈیو بیان سامنے آگیا، کیس ہائی پروفائل ڈکلیئر
-
کسانوں کیلئے خوشخبری حکومت نے بڑا اعلان کردیا
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک بڑا اضافہ



















































