جنیو(نیوز ڈیسک) فیفا صدر سیپ بلاٹرکے کرپشن میں ملوث ہونے کے شواہد منظرعام پر آنا شروع ہوگئے۔سوئس ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیاگیاکہ انھوں نے 2010 اور2014 ورلڈ کپ کے ٹی وی رائٹس معمولی قیمتوں پر نائب صدر جیک وارنر کے میڈیا ہاؤس کو فروخت کیے تھے، بلاٹر کے زیر دستخط معاہدے کی نقول بھی ٹی وی اسکرین پر دکھائی گئی ہیں، فیفا کرپشن اسکینڈل پر اب تک ہونے الی پیشرفت پر امریکی اور سوئس جسٹس منسٹرز پیر کو پریس کانفرنس بھی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق فیفا صدر سیپ بلاٹر کے کرپشن میں ملوث ہونے کے شواہد منظرعام پر آنا شروع ہوگئے، سوئس ٹی وی چینل ایس آر ایف نے دعویٰ کیا کہ بلاٹر نے نائب صدر جیک وارنر کی میڈیا فرم کو 2010 اور 2014 ورلڈ کپ کے نشریاتی حقوق 6 لاکھ ڈالر کی انتہائی واجبی رقم کے عوض دیے، اس حوالے سے معاہدے کی نقول بھی ٹی وی پر دکھائی گئیں جس پر بلاٹر کے دستخط ثبت ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رقم مارکیٹ ویلیو کا محض5 فیصد بنتی ہے۔ڈیل کے وقت وارنر فیفا نائب صدر کے طور پر ادارے میں انتہائی بااثر تھے، وہ اس کے ساتھ ساتھ نارتھ امریکا، سینٹرل امریکا اور کیریبیئن فیڈریشن (کونکاکیف ) کے بھی چیف بنے ہوئے تھے،اس کے بعد سے ان کا ستارہ گردش میں آچکا،وارنر رواں برس فیفا کرپشن اسکینڈل میں گرفتاری ہوچکے ہیں، سوئس ٹی وی پر یہ پروگرام جمعے کو نشر کیاگیا، جس میں دکھائے گئے معاہدوں کی نقول میں بلاٹر نے2010 ورلڈکپ کے ٹی وی رائٹس250,000 اور 2014 ایڈیشن کے350,000 میں وارنرکی کمپنی کودیے، پروگرام میں فیفا اینٹی کرپشن ماہر آسٹریلیا کے جیمی فیولر کا انٹرویو بھی پیش کیاگیا۔جس میں انھوں نے بتایا کہ یہ رقم مارکیٹ ویلیو کا محض5 فیصد بنتی ہے، یہاں یہ بات اہم ہے کہ بلاٹرکے زیردستخط پہلی بار کوئی معاہدہ منظرعام پر لایاگیا جس میں کرپشن ثابت ہوتی ہے، بلاٹر پہلے ہی آئندہ برس 26 فروری کو فیفا صدارت سے الگ ہونے کا اعلان کرچکے ہیں، دوسری جانب فیفا کرپشن اسکینڈل میں اب تک ہونے والی پیشرفت پر پیرکو زیورخ میں امریکی اور سوئس جسٹس منسٹرز مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔
فیفا صدر بلاٹر کی کرپشن کے شواہد بھی منظرعام پر آگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان















































