ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

سابق ٹینس کھلاڑی جیمز بلیک کو غلطی سے گرفتار کرنے کی ویڈیو جاری

datetime 12  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ( آن لائن )امریکی شہر نیو یارک میں پولیس نے سابق پیشہ ور ٹینس کھلاڑی جیمز بلیک کو غلطی سے گرفتار کرنے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔جیمز بلیک یوایس اوپن میں شرکت کے لیے اپنی منزل کی جانب گامزن کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار نے انھیں اچانک دبوچ لیا اور سڑک پر گرانے کے بعد انھیں ہتھکڑیاں لگادیں۔جیمز بلیک کے ساتھ اس طرح کا سلوک کرنے والے افسر کی شناخت جیمز فریسکیٹور کے نام سے ہوئی ہے۔ جیمز فریسکیٹور پر ماضی میں بھی شہریوں کے ساتھ بداخلاقی کے الزامات لگ چکے ہیں۔نیو یارک پولیس کے کمشنر ولیم بریٹھن کے مطابق بلیک مشتبہ ملزم کے ’جڑواں‘ لگ رہے تھے انھوں نے واقعہ کے بعد بلیک سے معافی مانگ ہے۔جیمز بلیک نے الزام لگایا ہے کہ بدھ کو جب اہلکار نے انھیں زمین پر گرایا تو اس نے طاقت کا نامناسب استعمال کیا۔نیویارک ریڈیو اسٹیشن کے مطابق فریسکیٹور جو کہ مقدمے کی تحقیقات تک ڈیسک ڈیوٹی پر ہیں، ماضی میں ان کے خلاف شہریوں کی پانچ شکایات آچکی ہیں جس میں طاقت کا بے جا استعمال بھی شامل ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…