ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عمر اکمل نے نیا کام سیکھنا شروع کر دیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی کرکٹر عمر اکمل ورلڈکپ میں اپنی خراب پرفارمنس کے بعد سے اب تک قومی ٹیم کا حصہ نہیں بنے اور صرف ٹی 20 ٹیم میں ہی نمائندگی حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے ہیں تاہم اب شائد وہ بھی اپنی پرفارمنس سے خاصے مایوس ہیں کیونکہ اب وہ کرکٹ کے بجائے اداکاری پر توجہ دینے لگے ہیں جس کی ابتداءانہوں نے مشہور ویب سائٹ ”ڈب سمیش“ پر ایک ویڈیو کلپ جاری کر کے کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بہت سے دیگر اداکاروں اور کرکٹرز کی طرح عمر اکمل نے بھی اپنی ایک ویڈیو ”ڈب سمیش“ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ حالیہ بھارتی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کے ایک ڈائیلاگ پر اداکاری کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں ان کے ساتھ ایک اور شخص (جو شائد ان کا بھائی یا کزن ہے) اور ایک کم سن بچی بھی نظر آ رہی ہے۔ اس ویڈیو میں عمر اکمل نے اداکاری میں جوہر دکھانے کی ایک کوشش تو ضرور کی ہے تاہم آپ تو جانتے ہی ہیں کہ کوئی بھی کام کرنے میں ابتدائی طور پر مشکلات کا سامنا تو کرنا ہی پڑتا ہے اس لئے امید کی جا سکتی ہے کہ اگر عمر اکمل نے کرکٹ کی طرح اس ”فیلڈ“ میں بھی ”محنت“ جاری رکھی تو جلد ہی کامیابی کی جانب گامزن بھی ہو جائیں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…