بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

یونس کے بیٹ سے رنز کا سیلاب جاری، مسلسل دوسری ففٹی

datetime 10  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد / لاہور(نیوز ڈیسک) قومی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایبٹ آباد نے لاہور وائٹس کو83 رنز سے مات دے دی،یونس خان کے بیٹ سے رنز کا سیلاب جاری رہا اور انھوں نے مسلسل دوسری نصف سنچری بنائی، خالد عثمان نے5 وکٹیں لیں۔
سیالکوٹ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد حیدرآباد کو 4 رنز سے قابو کرلیا، بلال آصف نے ففٹی کے بعد3 شکار بھی کیے، شعیب ملک 52رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے، ان فارم بیٹسمین فیصل مبشر نے بہاولپور کو کراچی وائٹس کیخلاف 42 رنز سے سرخرو کرایا۔ پشاور نے فیصل آباد کو 5 وکٹ سے مات دی،افتخار احمد نے 51رنز بنائے۔
اسپاٹ فکسنگ اسیکنڈل میں سزا یافتہ عامر نے راولپنڈی کی نمائندگی کرتے ہوئے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم میں ایبٹ آباد نے اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل لاہور وائٹس کو83 سے مات دیدی، فاتح سائیڈ نے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کے 39 گیندوں پر 61 اور یاسر حمید کے67 رنز کی بدولت 3 وکٹ پر198 رنزبنائے، محمد عرفان نے ایک پلیئر کو آو¿ٹ کیا، وہاب ریاض 39 رنز کی پٹائی برداشت کرنے کے باوجود وکٹ سے محروم رہے، جواب میں لاہور وائٹس کے بیٹسمین 16 اوورز میں 115 پر ڈھیر ہوگئے، محمد حفیظ31، سعد نسیم 19 اور احمد شہزاد 16 رنز بنا سکے۔
عمر اکمل 10 اور کپتان اظہر علی 5 رنز کے مہمان بنے، خالد عثمان نے آدھی ٹیم پر ہاتھ صاف کیا۔ ڈائمنڈ گراو¿نڈ اسلام آباد میں سیالکوٹ نے حیدر آباد کو4 رنز سے زیر کیا، فاتح ٹیم نے7 وکٹ پر 163 رنز بنائے، کراچی وائٹس کیخلاف 123 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلنے والے مختار احمد کھاتہ بھی نہ کھول سکے، بلال آصف نے53 اور شعیب ملک نے52 رنز کی اننگز کھیلی۔حیدر آباد کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 159رنز تک محدود رہی، مین آف دی میچ بلال آصف نے 3 وکٹیں لیں۔
ڈائمنڈ گراو¿نڈ میں بہاولپور نے کراچی وائٹس کو 42 رنز سے مات دی، کامیاب سائیڈ 4 وکٹ پر 174 اسکور کرنے میں کامیاب رہی،فیصل مبشر نے ناٹ آو¿ٹ 56 اور معین الدین نے58 سکور کیے، کراچی وائٹس کی ٹیم 132 پر میدان بدر ہوگئی، شہریارغنی 32رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
چوتھے میچ میں پنڈی اسٹیڈیم میں پشاور نے فیصل آباد کو 5 وکٹ سے ہرایا۔ مصباح الیون نے کپتان کے 38 رنز کی بدولت 133رنز اسکور کیے،عمران خان جونیئر نے 4 وکٹیں اڑائیں۔ پشاور نے ہدف 7 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا، 51 رنز بنانے والے افتخار احمد آخری دم تک ڈٹے رہے۔ قبل ازیں منگل کی شب آخری میچ میں راولپنڈی نے بہاولپور کو 3 وکٹ سے قابو کیا، فاتح ٹیم کے ناصر جمشید نے ففٹی جڑی، محمد عامر نے 3 وکٹیں لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…