بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

دورہ زمبابوے:پاکستان کے تمام میچزکا ہرارے میزبان

datetime 4  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے(نیوز ڈیسک) زمبابوے نے پاکستان کی ٹوئنٹی 20 اور ون ڈے میچز کیلیے میزبانی کا باضابطہ شیڈول جاری کردیا، گرین شرٹس 24 ستمبر کو ڈیرے ڈالیں گے، تمام میچز کی میزبانی ہرارے کرے گا، سیریز میں2ٹوئنٹی 20 اور 3 ون ڈے کھیلے جائیں گے،مختصر طرز کا پہلا میچ27تاریخ کوہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم زمبابوے کے جوابی ٹور پر 24 ستمبر کو ہرارے پہنچے گی۔
زمبابوین کرکٹ بورڈ اور پی سی بی نے اس حوالے سے شیڈول پر اتفاق کیا جس کے بعد حتمی پروگرام جاری کردیا گیا ہے، تمام میچز ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔ ٹور کا آغاز 27 ستمبر کو پہلے ٹوئنٹی 20 میچ سے ہوگا، اس طرز کا دوسرا مقابلہ 29 تاریخ کو ہونا ہے، ون ڈے سیریز یکم اکتوبر سے شروع ہوگی۔
دوسرا میچ 3 اور آخری 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا،اگلے روز گرین شرٹس وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔ اصل شیڈول کے تحت پاکستانی ٹیم کو اس ٹور میں پہلے ون ڈے میچز کھیلنا تھے مگر پھر چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے خدشے کے پیش نظر پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کی شمولیت سے زمبابوے میں ٹرائنگولر سیریز کھیلنے کا منصوبہ بنایا،اس پر کیریبیئن بورڈ کو راضی بھی کرلیا گیا لیکن جیسے ہی گرین شرٹس نے سری لنکا کو شکست دے کر آٹھویں پوزیشن پر قبضہ جمایا، پی سی بی نے نہ صرف ویسٹ انڈیز سے ٹرائنگولر سیریز کھیلنے سے انکار کردیا بلکہ زمبابوے پر بھی واضح کردیا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کیلیے 30 ستمبر کی کٹ آف ڈیٹ تک کوئی بھی مزید ون ڈے نہیں کھیلنا چاہتا،اس وجہ سے ٹور کا آغاز 2 ٹوئنٹی 20 میچز سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ زمبابوے نے پی سی بی کی جانب سے جوابی ٹور کی یقین دہانی پر اپنی ٹیم پاکستان بھیجی تھی، اس نے وہاں تین ون ڈے اور دو ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے اور سب میں شکست کا شکار ہوئی تھی۔ زمبابوے رواں برس بھارت اور نیوزی لینڈ کی میزبانی کرچکا جبکہ پاکستان کے بعد اسے آئرلینڈ اور افغانستان سے بھی ہوم گراو¿نڈ پر میچز کھیلنے ہیں، پھر سال کے آخر میں ٹیم دبئی جائے گی جہاںافغان سائیڈ سے جوابی سیریز ہونی ہے۔ کوچ ڈیوواٹمور کی رہنمائی میں زمبابوین ٹیم آئندہ برس کے آغاز پر تین ٹیسٹ، اتنے ہی ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 میچز کیلیے بنگلہ دیش کا بھی رخ کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…